"> طالبان معیشت

طالبان معیشت پر سنگین سوالات، 10 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ اور خفیہ فنڈنگ

طالبان حکومت 10.3 ارب ڈالر کے شدید تجارتی خسارے، بیرونی امداد کے غیر شفاف استعمال اور منشیات کی کالا بازاری کے باعث شدید معاشی و انتظامی بحران کا شکار ہے۔
طالبان معیشت

افغانستان میں طالبان حکومت کے 10 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے، بیرونی امداد اور منشیات کی غیر قانونی تجارت پر سنگین سوالات۔

October 19, 2026

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملکی معیشت شدید بدحالی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ ایک حالیہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سالانہ درآمدات کا حجم تقریباً 12 ارب ڈالر ہے جبکہ برآمدات محض 1.7 ارب ڈالر تک محدود ہیں۔

اس سنگین صورتحال نے ملک کو 10.3 ارب ڈالر کے بے پناہ تجارتی خسارے میں دھکیل دیا ہے، جس نے طالبان حکومت کے انتظامی دعوؤں اور معاشی حکمت عملی پر گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اتنے بڑے تجارتی فرق اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طالبان کی جانب سے غیر قانونی اور مبہم ذرائع پر انحصار کرنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ تجارتی خسارہ اور حکومتی بجٹ مختلف ہوتے ہیں، لیکن بیرونی دنیا سے کاٹے جانے کے باوجود طالبان کا معاشی نظام چلنا اس بات کا اشارہ ہے کہ رژیم کے پسِ پردہ معاشی ذرائع شفاف نہیں ہیں۔

اگست 2021 سے اب تک افغانستان کو حاصل ہونے والی 17.5 ارب ڈالر کی بین الاقوامی مالی معاونت پر بھی شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ عالمی امدادی اداروں کا مقصد صرف عام شہریوں کو خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے، مگر طالبان پر یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ ان انسانی امدادی رقوم اور وسائل کا غیر مساوی استعمال کر کے اپنے اقتدار کی بنیادوں کو سہار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملک میں منشیات کی غیر قانونی تجارت بھی طالبان رژیم کا ایک سیاہ پہلو ہے۔ افیون پر ظاہری پابندی کے بعد ملک میں کرسٹل میتھ اور دیگر مصنوعی منشیات کی تیاری کے لیے ہزاروں خفیہ لیبارٹریاں قائم ہونے کی خبریں ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کیمیائی اجزا کی درآمد اور پھر ایران، ازبکستان، ترکمانستان اور پاکستان کے سرحدی راستوں سے منشیات کی عالمی اسمگلنگ طالبان کے زیرِ سایہ پالے جانے والے غیر قانونی معاشی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

عالمی برادری اور تجزیہ کار اب اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث طالبان حکومت کی نادیدہ مالی معاونت کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔

طالبان کے سرکاری محصولات، بیرونی انسانی امداد کے غلط استعمال اور منشیات کی بلیک مارکیٹ پر مبنی اس معیشت کا شفاف جائزہ ثابت کرتا ہے کہ طالبان کا معاشی ماڈل عام افغان عوام کی فلاح کے بجائے ایک غیر قانونی اور غیر مستحکم نظام کی بقا پر قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

سعودی سفیر راجح طامی البقمی نے جی ایچ کیو میں عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں مکہ دفاعی معاہدے، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

October 19, 2026

سرگئی لاوروف ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی کشیدگی، جنگ کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔

October 19, 2026

چاغی کے دشوار گزار علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 19, 2026

مولانا فضل الرحمان کا سیاسی سفر: اصول یا مصلحت؟ کشمیر کمیٹی سے ڈی آئی خان کے نتائج تک ایک مختصر جائزہ۔

October 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *