"> خوست میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی دہشت گرد کی ملاقات

خوست میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی دہشت گرد کی ملاقات: گٹھ جوڑ بے نقاب

خوست میں افغان طالبان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی دہشت گرد ذبیح اللہ کی ملاقات نے افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کی موجودگی اور دونوں کے باہمی گٹھ جوڑ کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔
خوست میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی دہشت گرد کی ملاقات

خوست میں سراج الدین حقانی سے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسند کی ملاقات سے ثابت ہوا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پر موجود ہے اور طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

October 26, 2026

افغانستان کی سرزمین پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی اور افغان طالبان کی عبوری حکومت کے ساتھ ان کے قریبی روابط کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آ گیا ہے۔

خوست میں افغان طالبان کے عبوری وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی سے ٹی ٹی پی کے ایک اہم دہشت گرد کی ملاقانی کی تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں، جس نے دونوں کالعدم اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان گہرے تعلقات اور گٹھ جوڑ کو ایک بار پھر طشت از بام کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ٹی ٹی پی دہشت گرد نے سراج الدین حقانی سے اپنا تعارف کرواتے ہوئے اعتراف کیا: میرا نام ذبیح اللہ ہے، میرا تعلق کوٹکئی، جنوبی وزیرستان سے ہے اور میں ٹی ٹی پی کے حکیم اللہ محسود اور قاری حسین دھڑوں سے وابستہ ہوں۔“

دہشت گرد کے اس کھلے اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث انتہائی خطرناک دھڑوں کے عناصر نہ صرف افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کیے ہوئے ہیں بلکہ افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت تک ان کی براہِ راست رسائی بھی حاصل ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے دعوے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

خوست میں اعلیٰ سطح پر ہونے والی اس ملاقات نے ایک بار پھر عالمی برادری اور پاکستان کے اس موقف کی تصدیق کر دی ہے کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے بلا روک ٹوک استعمال کر رہی ہے، جسے افغان عبوری حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

تہران میں مکہ دفاعی اتحاد اور ایرانی قیادت کا اہم اجلاس۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع اور ترک انٹیلی جنس چیف کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے شرکت۔

October 26, 2026

پاکستان نے سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

October 26, 2026

مودی حکومت کی پاکستان دشمن پالیسیوں نے سکھ یاتریوں کی مذہبی آزادی سلب کر دی، جس پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے شدید تنقید کی ہے۔

October 26, 2026

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں میں ای فائلنگ کے ذریعے ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد فائلز نمٹائی جا چکی ہیں، جبکہ 10 محکموں کی سمریز کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

October 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *