وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حنا بی بی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صدف احسان کے خلاف دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مخصوص نشست کے تنازع سے متعلق اپیل پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا۔
سماعت کے دوران جے یو آئی (ف) کے وکیل کامران مرتضیٰ نے مؤقف اپنایا کہ صدف احسان ان کی پارٹی کی امیدوار نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جے یو آئی (ف) کا مؤقف رد کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی، جس سے الیکشن کمیشن کی جانب سے صدف احسان کی نامزدگی برقرار رہی۔





