پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مکہ معاہدے پر اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ مکہ معاہدے پر عمل درآمد اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مذاکرات کے دوران معاہدے پر پیش رفت، اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
یہ مذاکرات پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سفارتی روابط اور علاقائی تعاون کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں۔





