ترجمان کے مطابق سری لنکا کے لیے بھارتی پرواز کی کلیئرنس میں اصل تاخیر بھارت کی جانب سے ہوئی کیونکہ پاکستان نے تمام دستاویزات بروقت فراہم کر دی تھیں، جبکہ کلیئرنس بھارت نے خود 60 سے 70 گھنٹے بعد جاری کی۔

December 5, 2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

December 5, 2025

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

پاکستانی ماہرین نے واضح کیا کہ داخلی معاملات پر بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی آئین و قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔

December 5, 2025

افغانستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملا یعقوب

ملا یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نہ تو کسی سرزمین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلائیں
ملا یعقوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نہ تو کسی سرزمین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلائیں

انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ افغان ریاست امن چاہتی ہے لیکن اپنے دفاع اور سالمیت کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

October 20, 2025

دوحہ میں افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی اور علاقائی امن کے حوالے سے متعلق اہم گفتگو کی۔

ملا یعقوب کا کہنا تھا ہم افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور ڈیورنڈ لائن سے متعلق بھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی معاہدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں موجودہ معاہدے کےنفاذ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

قیامِ امن پر زور

ملا یعقوب نے پرہرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے افغانستان ایک اسلامی ریاست ہے جو کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتی۔ ہم نہ تو کسی سرزمین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلائیں اور روزِ اوّل سے ہماری یہی پالیسی ہے۔

سرحدی خلاف ورزی پر مؤقف

انہوں نے حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتےہوئے کہا پاکستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں ہم نے مناسب اقدامات کیے۔ ہم افغان ریاست اور اپنی خودمختاری پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مذاکرات کی کامیابی

ملا یعقوب نے قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 12 سے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد دونوں ممالک باہمی احترام اور جنگ بندی کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

ایک نئی کمیٹی کی تشکیل

ملا یعقوب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنگ بندی جاری رہے گی۔ قطر و ترکی دونوں ممالک کی نگرانی میں ایک مشترکہ کمیٹی بنے گی جو معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

دفاعی عزم کا اظہار

انہوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزی کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہم نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ اپنے دفاع کے معاملے میں ہم مکمل طور پر پُرعزم اور آزد ہیں۔

باہمی تعلقات کے اصول

انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے جو تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔ افغان حکام نہ تو بھارت کے خلاف پاکستان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کے خلاف بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیورنڈ لائن

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیورنڈ بارڈر سے متعلق کچھ بھی ہمارے معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ یہ عوام کا معاملہ ہے اور عوام ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔

مستقبل کے اقدامات

ملا یعقوب نے کہا آئندہ ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے کے نفاذ کے لیے میکانزم پر تفصیلی گفتگو ہوگی اور سیکیورٹی کے لیے ایک مضبوط و منظّم نظام تشکیل دیا جائے گا۔

افغان مہاجرین کے مسائل

انہوں نے پڑوسی مالک پاکستان سے اپیل کی کہ افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے اور ایسا رویہ اختیار نہ کیا جائے جس سے اسلامی و بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہو۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ افغان ریاست امن چاہتی ہے لیکن اپنے دفاع اور سالمیت کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

دیکھیں: دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکنے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

ترجمان کے مطابق سری لنکا کے لیے بھارتی پرواز کی کلیئرنس میں اصل تاخیر بھارت کی جانب سے ہوئی کیونکہ پاکستان نے تمام دستاویزات بروقت فراہم کر دی تھیں، جبکہ کلیئرنس بھارت نے خود 60 سے 70 گھنٹے بعد جاری کی۔

December 5, 2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی این ایف سی اجلاس میں بھرپور شرکت اس امر کا اشارہ ہے کہ صوبائی حکومت آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کی داخلی سیاست اپنی جگہ، مگر ساڑھے چار کروڑ عوام امن، روزگار اور استحکام چاہتے ہیں اور یہی وہ چیلنج ہے جس پر وزیراعلیٰ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

December 5, 2025

یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

December 5, 2025

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اور اسٹریٹیجک سپورٹ کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن کی بحالی اس پورے عمل کی مرکزی ترجیح ہے۔

December 5, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *