"> علی ظفر ہتکِ عزت کیس میں سرخرو، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم - HTN Urdu علی ظفر ہتکِ عزت کیس میں سرخرو، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

علی ظفر ہتکِ عزت کیس میں سرخرو، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

عدالتی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں۔
علی ظفر ہتک عزت کیس

یہ کیس 2018 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے

March 31, 2026

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر مزید پوسٹس کرنے سے بھی روک دیا۔ یہ کیس 2018 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد علی ظفر نے ان کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ کیس کی 284 پیشیاں ہوئیں۔ اس طویل عدالتی عمل کے دوران 9 ججز کے تبادلے بھی ہوئے، جس کے باعث کیس کئی سال تک زیرِ سماعت رہا۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں ہتکِ عزت سے متعلق مقدمات میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ اس کیس نے سوشل میڈیا پر الزامات اور ان کے قانونی نتائج کے حوالے سے بھی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔

دیکھئیے:ترک انفلوئنسر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی،مشہور شخصیات کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھنے لگے

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *