پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم عالمی مقابلے سے باہر ہوگئے۔
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل سے ہوگئے تھے، اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالی فائی نہیں کرسکے جبکہ دوسری جانب بھارت کے معروف کھلاڑی نیرج چوپڑا بھی کھیل سے باہر ہوگئے۔
ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ کیشورن والکوٹ نے جیت کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا جبکہ اینڈرسن پیٹرز جو گریناڈا سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے چاندی کا انعام جیت لیا۔
جیولن تھرو کے ابتدائی تین مراحل میں ٹاپ رہنے والے 8 ایتھلیٹس ہی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرپاتے ہیں، تاہم ارشد ندیم ان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تو وہ فائنل کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئے۔
بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا پہلے دو نشانوں میں کامیاب رہے جبکہ تیسری مرحلے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انجری کے باعث پہلے ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور اور ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں تمام تر توجہ ورلڈ ایتھلٹکس چیمپئن شپ پر مرکوز کرلی تھیں۔
28 سالہ ارشد ندیم نے چند ماہ قبل پنڈلی کی سرجری کروائی تھی، جس کے بعد انہوں نے چند ہفتے لندن میں گزار کر ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری شروع کردی تھی۔
دیکھیں: ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آج ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر آمنے سامنے ہوں گے