ایشز سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا۔ تفسیلات کے مطابق ٹیم کے کپتان اور اہم بولر پیٹ کمنز فٹنس کے مسائل کے باعث سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
آسٹریلیا ٹیم کے بیان کےمطابق کمنز اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے اس لیے وہ ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سابق کپتان باز اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمنز نے اپنی صحت یابی کے لیے ورزش شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو برسبن، تیسرا 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ، چوتھا 26 دسمبر کو میلبرن اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری 2026ء کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق پیٹ کمنز کی غیر موجودگی آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ وہ نہ صرف ٹیم کے کپتان ہیں بلکہ دنیا کے معروف باؤلرز میں سے بھی ہیں۔
دیکھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے