مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

شوبز انڈسٹری کے اندرونی مسائل پر اداکارہ صحیفہ جبار کا اہم انکشاف

اداکارہ صحیفہ جبار نے ڈراما انڈسٹری کے غیر پیشہ ورانہ ماحول، سیٹس پر سہولیات کی کمی اور کہانیوں کے گرتے ہوئے معیار کو بے نقاب کر دیا
اداکارہ صحیفہ جبار نے ڈراما انڈسٹری کے غیر پیشہ ورانہ ماحول، سیٹس پر سہولیات کی کمی اور کہانیوں کے گرتے ہوئے معیار کو بے نقاب کر دیا

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے بدانتظامی، سطحی معیار اور فنکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک سے متعلق اہم انکشافات کر دیے

February 25, 2026

معروف پاکستانی اداکارہ جبار خٹک نے ڈراما انڈسٹری کے غیر پیشہ ورانہ ماحول اور کہانیوں کے سطحی معیار کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک تفصیلی بیان میں انہوں نے انڈسٹری کے پسِ پردہ چلنے والے غیر انسانی رویوں اور اسکرپٹس میں موجود اخلاقی گراوٹ پر کڑی تنقید کی ہے۔

صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں سنجیدہ اور بامقصد موضوعات کے بجائے صرف گلیمر اور سطحی تفریح کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کام کی کمی کا شکار نہیں ہیں، بلکہ انہوں نے شعوری طور پر ایسے درجنوں پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کے پیغام سے وہ متفق نہیں تھیں۔ اداکارہ کے مطابق، انہوں نے صرف ‘بیٹی’ اور ‘بھول’ جیسے ڈراموں کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ ان میں معاشرتی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب تک صرف کمرشل کامیابی کو معیار سمجھا جائے گا، تب تک حقیقی اور اثر انگیز کہانیاں بیان نہیں کی جا سکیں گی۔

اداکارہ نے شوٹنگ سیٹس پر فنکاروں کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہوتا ہے۔ فنکاروں کو مہینوں ادائیگیوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور سیٹ پر صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین فنکاروں کو ایک ہی کمرے میں تیار ہونے اور آرام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ صحیفہ نے انڈسٹری کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وقت کی پابندی کرنے والے اور محنتی فنکار کو ‘مشکل’ سمجھا جاتا ہے، جبکہ نخرے دکھانے والے غیر پیشہ ور افراد سب کے پسندیدہ بن جاتے ہیں۔

انہوں نے معاشرے کے تاریک پہلوؤں، جیسے نشے کی لت اور قصور جیسے المناک سانحات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ایک کڑوا سوال اٹھایا کہ “ہم ان مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے جو اصل میں اہم ہیں؟” اداکارہ کے اس بیانیے نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور کئی ساتھی فنکاروں نے ان کے اس جرات مندانہ موقف کی حمایت کی ہے۔

دیکھیے: مودی کا دورہ اسرائیل اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *