"> افغانستان سرزمین سے تاجکستان پر حملہ؛ 3 دہشت گرد ہلاک، 2تاجک اہلکار بھی جاں بحق - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان سرزمین سے تاجکستان پر حملہ؛ 3 دہشت گرد ہلاک، 2تاجک اہلکار بھی جاں بحق

تاجک نیوز ایجنسی نے بھی جھڑپ کی تصدیق کردی ہے ، جھرپ کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ، جس میں امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑی گئی ایم4رائفلز اور گرنیڈ بھی شامل ہیں۔
افغانستان سرزمین سے تاجکستان پر حملہ؛ 3 دہشت گرد ہلاک، 2تاجک اہلکار بھی جاں بحق

جمہوریہ تاجکستان کی سٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سیکیورٹی کی بارڈر ٹروپس نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی آپریشنز جاری ہیں اور ریاستی سرحد کی حفاظت اور غیر مجاز گزرگاہوں کو روکنے کے اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔

December 25, 2025

افغان سرزمین سے دہشت گرد گروپ کی تاجکستان میں در اندازی کی کوشش، تاجک فورسز سے جھڑپ میں  2 تاجک اہلکارا ور 3 دہشت گرد مارے گئے۔ تاجکستان کے ختلون ریجن میں سرحدی ضلع شرو بود میں ہوئی جسے ضلع شمس الدین شاہین بھی کہا جاتا ہے ۔

یہ جھڑپ اس وقت ہوئی دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے علاقے خواہان سے دریائے پنج کے ذریعہ سے تاجکستان میں در اندازی کی کوشش کی ۔ سورس کے مطابق بدخشاں میں تحریک طالبان تاجکستان ( جماعت انصاراللہ ) کے دہشت گردی کے مراکز قائم ہیں ، جہاں سے دہشت گرد تاجکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔

دہشت گردوں کا ایک گروپ جو کم ازکم 10 دہشت گردوں کی تشکیل پر مشتمل تھا ، اپنے کمانڈر ابو بکر تاجکی کی قیادت میں بدخشان کے ضلع خواہان ایک پہاڑی درے کے ذریعہ سے دریائے پنج عبور کرکے منگل اور بدھ کی درمیانی شب تاجکستان میں داخل ہوا۔ تاجک فورسزکو بدھ کے روز اس گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی ، گروپ کی پناہ گاہ ایک پہاڑی درے پر چھاپہ مار گیاا ، جس پر جھڑپ ہوگئی ، جس میں کمانڈر ابو بکر تاجکی سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

تاجک نیوز ایجنسی نے بھی جھڑپ کی تصدیق کردی ہے ، جھرپ کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ، جس میں امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑی گئی ایم4رائفلز اور گرنیڈ بھی شامل ہیں۔

جمہوریہ تاجکستان کی سٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سیکیورٹی کی بارڈر ٹروپس نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی آپریشنز جاری ہیں اور ریاستی سرحد کی حفاظت اور غیر مجاز گزرگاہوں کو روکنے کے اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔

دیکھیں: کلاچی اور قلات میں سکیورٹی فورسزز کے آپریشن؛ انتہائی مطلوب خارجی دلاور سمیت 10 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *