سیکیورٹی فورز نے شمالی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج میں خود کش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 3 دہشتگردوں کو انتظامی بلاک میں محصور کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے ھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی، پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنایا ، دہشتگرد کالج کی سیکیورٹی کوعبور کرنے میں ناکام رہے ، بارودی موادسے بھری گاڑی ٹکرانے سے دروازہ مہندم ہو گیا جبکہ ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 دہشتگرد کالج کے اندر داخل ہوئے جنہیں انتظامی بلاک میں محصور کر دیاہے ۔ بعد ازاں آزاد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام حملہ آور خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج اےپی ایس میں کیے گئے حملے کی طرز پر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، خوارج افغان طالبان کے زیر اثرہیں، خوارج افغانستان میں اپنے ماسٹرز سے ہدایات حاصل کر رہے ہیں۔
یہ دہشتگردانہ کارروائی افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، خوارج افغان طالبان کے زیر اثرہیں،افغانستان میں ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، کالج میں موجود باقی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، “عزم استحکام”کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔
ٹی ٹی پی کے ذیلی گروہ “جیشِ ہند” نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہشت گردوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی طرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پاکستان کی افغان طالبان کو سخت تنبیہ کے بعد ٹی ٹی پی نے حملہ سے علیحدگی ظاہر کر دی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 زخمی وانا ہسپتال منتقل کیے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے دوران ایک گاڑی اور آٹو رکشہ بھی متاثر ہوئے۔
طلباء نے حملے کے بعد ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کالج میں زیادہ تر طلبہ مقامی ہیں اور پاک فوج نے جانیں خطرے میں ڈال کر ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کی پذیرائی کی ہے ۔
اوزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میں فتنتہ الخوارج کے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا ، سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا ، ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔