پولیس کے مطابق اہلکار ایک پارک میں معمول کی چیکنگ کر رہے تھے جہاں انہیں رات گئے ایک سفید ٹویوٹا ٹیکوما مشکوک حالت میں کھڑی ملی۔ ڈرائیور نے گاڑی سے باہر آنے سے انکار کیا اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔
اسلام آباد میں عسکری و سیاسی قیادت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی درخواست اور راہداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سینیئر صحافی طاہر خان کے مطابق پاکستان نے درخواست منظور کر لی ہے جبکہ تکنیکی امور پر مشاورت ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیل زاد نے بغیر حقائق دیکھے ان دعوؤں کو آگے بڑھا کر طالبان انٹیلیجنس کے جھوٹ کو عالمی سطح پر وزن دینے کی کوشش کی، جس سے وہ طالبان کے ایجنڈے کے لیے “ایک مفید بے وقوف” بن چکے ہیں۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اور خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی علاقائی تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کی
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کا زیرِ کاشت رقبہ 7.2 فیصد رہ گیا ہے جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی کمی برقرار رہی تو غذائی قلت اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ ہے۔