وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیامِ امن ناممکن ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اور خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی علاقائی تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کی
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اور خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی علاقائی تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل کی حمایت کی

اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط، باہمی اعتماد اور تعاون ہی امن کی ضمانت ہیں

December 3, 2025

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر عدمِ توجہی کے باعث خطے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی تنازعات کے پُر امن اور سفارتی حل کا حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے تنازعات عالمی امن کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے سامنے غربت، ناخواندگی، موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور قدرتی آفات جیسے سنگین چیلنجز موجود ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کا تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موسمیاتی بحران تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ درجۂ حرارت میں مسلسل اضافہ، سیلابوں کی تباہ کاریوں اور دیگر قدرتی آفات نے معیشتوں کو کمزور کر دیا ہے جبکہ قومی سلامتی کی صورتحال بھی دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنگ کے دہانے تک پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اقدام کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطوں میں شامل ہے اس لیے خطے کے تمام ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مشترکہ مستقبل، پائیدار ترقی اور باہمی مفاد کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط، باہمی اعتماد اور تعاون ہی مشترکہ خوشحالی کی واحد ضمانت ہیں۔

دیکھیں: اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تصدیق کردی، پاکستان کا اظہارِ تشویش

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *