پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کی جنگ صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے دوران ملک بھر میں 67 ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کیے گئے جن میں 1873 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 136 افغان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی افغانستان پر حملہ نہیں کیا، اگر کارروائی ہوئی تو صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوگی۔