صوبائی حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیشِ نظر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے چھ اہم ڈویژنز کو اے ایریا قرار دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیرآباد اور قلات ڈویژن میں اب بلوچستان پولیس کو مکمل علاقائی دائرہ اختیار حاصل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے حکومت بلوچستان سے درخواست کی تھی کہ بی ایریاز کو اے ایریاز قرار دیا جائے جس پر گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں محکمہ داخلہ کی درخواست پر غور کرتے ہوئے صوبائی کابینہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق اس اقدام سے بلوچستان پولیس کو مزید اختیارات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت میں بھی آسانی ہوگی۔

مذکورہ ڈویژن میں تعینات تمام لیویز فورسز بشمول سابقہ وفاقی لیویز اور سی پیک ونگ کو بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔
دیکھیں: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے شہیک بلوچ نے بی وائے سی کے ’جبری گمشدگیوں‘ کے بیانیے کو بے نقاب کر دیا