اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 کو پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں سیاسی و عسکری قیادت سمیت اپنے ہم منصب اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی آج نٗی دہلی پہنچ چکے ہیں جہیاں اپنے ہم منصب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات ہوگی۔
یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے 21 اگست کو دو روز کے دورے پر پاکستان آ ئیں گے، چینی وزیر خارجہ اپنے اس دورہ میں پاکستان کی سیاسی اورفوجی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعالمی وعلاقائی معاملات پر گفت و شنید متوقع گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ دورہ باہمی روابط کو مزید مضبوط کرے گا چینی وزیر خارجہ کے اس دورے کے دوران پاک چین تجارت اور سی پیک کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ چینی وزیر خارجہ پاک۔ بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان پہلا دورہ کررہے ہیں۔
دیکھیں: پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں؛ احسن اقبال