اسلام آباد: وزارت داخلہ پاکستان نے پاک بھارت میچ میں متنازع قرار پانے والے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف وزارتِ خارجہ پاکستان کا سخت ردعمل آگیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ذمہ داری پر مامور نہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کل پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کرمطالبہ کیا کہ میچ ریفری نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوٗے غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔
آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ اگلی سیریزمیں کسی اور ریفری کوبھیجا جاٗے۔ یادرہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جاٗے گی۔