اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

آپریشن ‘غضب للحق’ جاری رہے گا: آئی ایس پی آر کا افغان سرزمین سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں پر دوٹوک جواب

آئی ایس پی آر نے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنانے کی تصدیق کر دی؛ آپریشن ‘غضب للحق’ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا
آئی ایس پی آر نے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنانے کی تصدیق کر دی؛ آپریشن 'غضب للحق' اہداف کے حصول تک جاری رہے گا

افغان طالبان کے ڈرون حملے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیے؛ ملبہ گرنے سے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں شہری زخمی۔ آئی ایس پی آر کا آپریشن غضب للحق جاری رکھنے کا اعلان

March 14, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مارچ 2026 کو افغان طالبان نے پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے چند سادہ ساختہ ڈرونز کے ذریعے حملے کی مذموم کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ڈرونز کو ‘سافٹ اور ہارڈ کلز’ کے ذریعے فضا میں ہی روک دیا گیا جس کی وجہ سے وہ اپنے کسی بھی ہدف کو نشانہ نہ بنا سکے۔ تاہم ان ڈرونز کا ملبہ گرنے کے باعث کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔

دہشت گردانہ ذہنیت کی مذمت

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا، جو افغان طالبان کی دہشت گردانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ افغان طالبان ایک طرف عالمی ہمدردی کے لیے خود کو مظلوم پیش کرتے ہیں اور دوسری طرف اپنے دہشت گرد پراکسیز اور ڈرونز کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کو ‘کرائے کی دہشت گرد ملیشیا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ان کے اصل ارادوں سے بخوبی واقف ہیں۔

آپریشن ‘غضب للحق’ اور پختہ عزم

آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا ‘آپریشن غضب للحق’ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغان طالبان اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے بنیادی تحفظات دور نہیں کر دیتے۔ مسلح افواج دہشت گردی کے تمام مظاہر، بشمول حالیہ ڈرون حملوں کے خلاف نبرد آزما رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان کے عوام کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کی ایسی کسی بھی اشتعال انگیزی پر پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *