"> فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے - HTN Urdu فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
فواد خان اور عائزہ کی فلم

یہ پہلا موقع ہوگا جب فواد خان اور عائزہ خان کسی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اگرچہ اس سے قبل دونوں ایک اشتہار میں مختصر طور پر ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں۔

April 15, 2026

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ عائزہ خان پہلی بار ایک ہی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری نامور ہدایت کار ندیم بیگ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق فواد خان اور عائزہ خان ندیم بیگ کے نئے فلمی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کاسٹ کیے گئے ہیں۔ ندیم بیگ کو حال ہی میں اپنی فلم ’لو گرو‘ کی کامیابی پر خاصی پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد ان کے نئے منصوبے کو بھی غیر معمولی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب فواد خان اور عائزہ خان کسی فلم یا ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اگرچہ اس سے قبل دونوں ایک اشتہار میں مختصر طور پر ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں۔ مداح طویل عرصے سے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ کسی بڑے پراجیکٹ میں دیکھنے کے منتظر تھے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کی ریلیز 2027 میں متوقع ہے۔ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ فواد خان اور عائزہ خان دونوں پاکستانی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی مشترکہ فلم کو شائقین کی جانب سے بڑی توقعات کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر لیک ہونے پر شدید ردعمل

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *