سعودی عرب نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا ہے۔ مذکورہ اعزاز دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خادم حرمین شریفین کے حکم پر فیلڈ مارشل کو یہ معزز ایوارڈ پیش کیا گیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر بھی مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ اور دیگر مشترکہ مفادات کے امور پر بھی بات چیت کی۔
دیکھیں: ریاست کے علاوہ کسی کو جہاد کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر