برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

تمغہ امتیاز کے 20 سال بعد حدیقہ کیانی کے لیے ایک اور بڑا اعزاز؛ فن موسیقی میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

معروف گلوکارہ نے اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تاریخی اعزاز اپنے بیٹے، اپنے تمام سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہیں جو برسوں سے ان کے اس فنی سفر کا حصہ رہے ہیں۔
حدیقہ کیانی ستارہ امتیاز

ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر وہ بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس کر رہی ہیں، اور ان کے لیے یہ بات اب بھی ناقابلِ یقین ہے کہ 'تمغہ امتیاز' ملنے کے ٹھیک 20 سال بعد انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

May 15, 2026

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں بدھ کے روز سول ایوارڈز کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدرِ پاکستان کی جانب سے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فنِ موسیقی میں ان کی نمایاں اور طویل خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا۔

اس یادگار موقع پر حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر وہ بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس کر رہی ہیں، اور ان کے لیے یہ بات اب بھی ناقابلِ یقین ہے کہ ‘تمغہ امتیاز’ ملنے کے ٹھیک 20 سال بعد انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

معروف گلوکارہ نے اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تاریخی اعزاز اپنے بیٹے، اپنے تمام سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہیں جو برسوں سے ان کے اس فنی سفر کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی محبت کی بدولت یہ سفر آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

اپنی پوسٹ میں حدیقہ کیانی نے ایک دلچسپ اور خوبصورت اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 20 سال قبل جب انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا، تب بھی انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، اور اس بار بھی ستارہ امتیاز وصول کرتے وقت انہوں نے سرخ رنگ کا لباس ہی پہنا ہوا تھا۔

دیکھئیے:ہمارے ڈراموں میں 50 سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کر رہے ہیں: امر خان کی انڈسٹری کے دوہرے معیار پر تنقید

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *