بھارتی فلم ساز کے بیان نے ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر بڑھتی انتہا پسندی کو بے نقاب کر دیا

October 26, 2025

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

October 26, 2025

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

غزہ میں نسل کشی اور بربریت کے دو سال مکمل؛ 70 ہزار فلسطینی لقمہ اجل بن گئے

وزارت صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دولاکھ کے قریب ہے

1 min read

وزارت صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دولاکھ کے قریب ہے

موجودہ جنگ کا آغآز 7 اکتوبر 2023 عین اس وقت ہوا جب حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے اسرائیلی سرحد پر حملہ کیا۔

October 7, 2025

آج سے دو سال قبل 7 اکتوبر 2023 کا حملہ 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیلی سرزمین پر کیے گئے بڑے حملوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں سے ہی موجودہ غزہ کی جاری جنگ کا آغاز ہوا۔

اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں بچوں اور خواتین کا بےدردی سے قتل کیا گیا۔ اسرائیلی جارحیت کو دیکھتے ہوئے دُنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے نتیجتاً عالمی برادری پر دباؤ کے باعث جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا عمل شروع ہوا جو مصر میں جاری ہے۔

دوسال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری جنرل نے غزہ پر بات کرتے ہوٗے کہا کہ وہاں شدید انسانی بحران نے جنم لیا ہوا ہے لہذا جلد از جلد جنگ بندی کی جاٗے۔

انہوں نے غزہ سمیت پورے خطے میں امن و امان قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسرائیل جنگ کی قیمت فلسطینی شہری اپنی زندگی کی صورت میں چکا رہے ہیں لہذا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے آغاز ہونے والی جنگ میں اسرائیلی فوج نے 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دولاکھ کے قریب ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے اب تک 70ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بڑی بےدردی سے شہید کیا ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے غزہ مکمل طور پر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔اسرائیلی سفاکیت نے نے درندگی کی انتہا کرتے ہوٗے سینکڑوں آبادیوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث لاکھوں لوگ نقل مکانی پر بھی مجبور ہوٗے۔

اسی طرح اسرائیلی ظلم و ستم نے 20 لاکھ شہریوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ہے جس سے سینکڑوں اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ اور اسی طرح ہسپتال، تعلیمی ادارے اور سڑکیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوٗے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کا راستہ ہموار ہوتا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی صدا بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

جماعتِ اسلامی کا یوم یکجہتی منانے کا اعلان

دوسال مکمل ہونے پر دُنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور حماس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں جماعت اسلامی نے 7اکتوبر کو یومِ یکجہتیِ فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

حزب اللہ نے حماس کی حمایت کا اعلان کردیا

اسی طرح حزب اللہ نے بھی دوسال مکمل ہونے پر حماس کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا مؤقف مظلوم عوام پر جاری سفاکیت و جارحیت کو روکنے کی بنیاد پر قائم ہے جو فلسطینی عوام کے اصولی مؤقف کے تسلسل کی علامت ہے۔

دیکھیں: حماس کا ٹرمپ امن منصوبے پر مثبت ردعمل، امریکی صدر کا اسرائیل کو غزہ میں بمباری روکنے کا حکم

متعلقہ مضامین

بھارتی فلم ساز کے بیان نے ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر بڑھتی انتہا پسندی کو بے نقاب کر دیا

October 26, 2025

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

October 26, 2025

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *