خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری نے پورے ضلع کے نظامِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ بارش کے دوران آسمان پر چھائے گہرے بادلوں کے باعث پورا علاقہ اندھیرا میں ڈوب گیا جبکہ سیلابی ریلوں نے حالات مزید کشیدہ بنادیے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بارش اور ژالہ باری اتنی شدید تھی جی ٹی روڈ مکمل طور پر جام ہوگیا اور شہری گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے، سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے ہیں۔