عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاکستانی کوہِ پیماؤں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز خان اور عابد بیگ 7 ہزار 708 میٹر ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرنے میں کامیاب ہوگئے

1 min read

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز خان اور عابد بیگ 7 ہزار 708 میٹر چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئے

طوفانی بارشوں کے باعث 5 افراد 7 ہزار300 میٹر سے آگے نہ جاسکے۔ جب کہ 7 کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر کا فاصلہ سر کرنے میں کامیاب ہوگئے

August 25, 2025

گلگت سے تعلق رکھنے والے عابد بیگ تریچ میر سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے، انکے علاوہ دیگر کوہِ پیما 7ہزار300 میٹر بلندی سے آگے نہ جاسکے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر پاکستانی کوہِ پیماؤں نے سر کرلی ہے۔

ڈائریکٹر کلچراینڈ ٹورازم خیبر پختونخوا عمر ارشد کی سربراہی میں جانے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سرباز خان اور عابد بیگ 7 ہزار 708 میٹر چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

طوفانی بارشوں کے باعث 5 افراد 7 ہزار300 میٹر سے آگے نہ جاسکے۔ جب کہ 7 کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر کا فاصلہ سر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

کوہ پیماؤں میں عابد بیگ، عمر ارشد خان، سراز خان، نوید اقبال، شمس القمر محمد عاطف اور اکمل نوید شامل تھے۔

ڈائریکٹر عمر ارشد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آج ایک عظیم ریکارڈ ہے، اب دیگر ممالک سے بھی لوگ خیبرپختونخوا اور چترال کی جانب متوجہ ہونگے۔ نتیجتاً یہ اقدام مقامی معیشت اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تریچ میر چوٹی سر کرنے والے سرباز خان کا کہنا تھا ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کی بلند ترین چوٹیاں (تین سمٹ)کے نام سے اب دنیا میں جانیں جائیں گی اور میرے قابلِ فخر بات یہ ہے کہ یہ اعزاز مجھے حاصل ہے کہ تینوں چوٹیاں میں نے سر کی ہیں۔

اپنا تجربہ بتاتے ہوئے ہوئے انکا کہنا تھا تریچ میر دیگر پہاڑی سلسلوں کے مقابلے میں کافی مشکل ہے، صوبائی حکومت اورکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سمٹ کا انعقاد کرکے نہ صرف عالمی سطح پر کوہ پیماؤں کیلئے ایک چیلنج رکھا ہے بلکہ یہاں کے مقامی لوگ بھی سیاحت کی دنیا میں اب آگے آئین گے۔
صوبائی حکومت کی کاوشوں سے سال 26-2025 تریچ میر سال منانے کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ سرکاری سطح پرپاکستانی کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کی۔

دیکھیں: حالیہ باشوں اور فلش فلڈ کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *