قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

افواجِ پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کو لاحق ہر طرح کے داخلی و خارجی چیلنجز اور جدید جنگی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فنی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل طور پر تیار ہیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کو لاحق ہر طرح کے داخلی و خارجی چیلنجز اور جدید جنگی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فنی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل طور پر تیار ہیں

دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس نے آرمی کی جدید صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا، جنگی مشقوں میں جدید ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا

January 29, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کو لاحق ہر طرح کے داخلی و خارجی چیلنجز اور جدید جنگی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فنی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت مکمل طور پر تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور دورے کے دوران انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے نمائندوں کو دی گئی خصوصی بریفنگ میں یہ بات کہی۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو آپریشنل پلاننگ، فوجی تربیت اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے خیرپور ٹامیوالی کے تربیتی میدانوں میں جاری جنگی مشقوں کا براہِ راست مشاہدہ کیا، جہاں جدید ڈرونز، الیکٹرانک جنگ (الیکٹرانک وارفیئر)، اور جدید سراغ رسانی و نگرانی (سرویلنس) ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال کا مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ افواجِ پاکستان مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے مسلسل جدت اپنا رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیتی مرکز میں روہی ای اسکلز لرننگ حب کا افتتاح بھی کیا، جو ڈیجیٹل دور میں جدید تعلیم و مہارتی تربیت فراہم کرے گا۔ انہوں نے اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کر کے فوج کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ای ایم ای (الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ) ریجنل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال اور انہیں چلانے کے لیے درکار تربیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے اس موقع پر یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ شہداء کی قربانیاں ملک اور قوم کی حفاظت کے لیے ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔

دیکھیے: حکومت نے وادیٔ تیراہ میں فوجی حکم سے منسوب انخلاء کی خبروں کی تردید کر دی

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *