دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

دہشت گردی کا آلہ کار بھارت؟ بھارتی سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا سامنے آ گیا

بھارت نے اپنی بساط کے مطابق پوری طرح سے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشت گرد و انتہا پسند ثابت کروں
دہشت گردی کا آلہ کار بھارت؟ بھارتی سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا سامنے آ گیا

حقیقت یہی ہے کہ جہاں بھارتی مفاد وابستہ ہونگے وہیں انتہا پسندی، تشدد اور ظلم و ستم کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے گا

August 27, 2025

حالیہ دنوں میں تحریکِ طالبان پاکستان کے سابق ترجمان اور ای پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ احسان اللہ احسان کا بیان آیا کہ پاکستان کشمیر میں جاری جنگ کو خود ختم نہیں کرنا چاہتا، پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیر میں جنگ جاری رہے۔ یہ بیان بھارتی میڈٰیا کی جانب سے خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس بیان کو بھرپور کوریج دی اور اس پر باقاعدہ بیانیہ چلایا گیا۔ تاریخ گواہ ہے بھارت نے ایسے مواقع کبھی کو ہاتھ سے جانے نہیں دیے۔ بھارت اپنی بساط کے مطابق پوری طرح سے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے کہ پاکستان کو خطے اور عالمی سطح پر دہشت گرد و انتہا پسند ثابت کیا جائے۔

ایک طرف تو بھارت کا یہ دعوی کہ پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے لیکن دوسری جانب جب بھارتی مفاد کسی ایسے واقعے سے وابستہ ہو تو بھارتی میڈیا اسکے حق میں راہیں ہموار کرتا ہے اور ایسے بیانات دینے لگ جاتا ہے کہ فرق کرنا ہی مشکل ہوجاتا ہے کہ کیا یہ وہی ملک ہے جہاں دہشت گردی کی رٹ لگا کر کیا سے کیا بیانات داغے جارہے تھے۔

ایک طرف بھارتی حکومت و میڈیا کے پروپیگنڈے۔ اگر حقائق کی جانب نظر دوڑائی جائے تو بھارتی حکومت خود اپنی سرپرستی میں عوامی حقوق غصب کررہی ہے صرف یہی نہیں بلکہ بھارت میں مقیم سکھوں کے حقوق پر غصب کرنا اور اسی طرح خالصتان تحریک سمیت جو بھی صدائے حق بلند کرتا ہے اس پر تشدد کرنا، پابندِ سلاسل کرنا شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر، احمد اباد، گجرات سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

یہ سب کچھ وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مخفی ہے اور نہ ہی بھارتی میڈیا سے۔ حقیقت یہی ہے کہ جہاں بھارتی مفاد وابستہ ہونگے وہیں انتہا پسندی، تشدد اور ظلم و ستم کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے گا کہ گویا کہ یہ نا انصافی یا ظلم ہے ہی نہیں۔

دیکھیں: بدین میں رضا اللہ نظامانی کے قاتل ’انڈین خفیہ ایجنسی را کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے‘، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *