انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

September 15, 2025

آزاد کشمیر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد نے 2000 پولیس اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

September 15, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

September 15, 2025

رمضان ٹرانشمیشن میں اپنی صلاحیتوں اور معصومانہ شرارتوں سے کافی شہرت رکھتے تھے

September 15, 2025

اسحاق ڈار کی قطر میں ایران، ترکیہ، ملیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

1 min read

اسحاق ڈار کی قطر میں ایران، ترکیہ، ملیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

September 15, 2025

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

بعد ازاں ائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوحہ میں ایمرجنسی عرب اسلامک سمٹ کے وزرائے خارجہ کے تیاری اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم تہہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کو خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔

ڈپٹی وزیراعظم نے او آئی سی کے تعمیری کردار اور امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے مشترکہ اسلامی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی آج دوحہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔  دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کو قطر کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان اور ایران نے مسلم امہ کے اتحاد میں عرب لیگ اور او آئی سی کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

مصری ہم منصب سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات  کی جس دوران  دونوں رہنماؤں نے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر اسرائیل کے غیرقانونی حملوں کی شدید مذمت کی ۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق ملاقات عرب اسلامی ممالک سمٹ کی تیاری کے لئے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ہوئی ۔  اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے دوحا پر اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ  کیا  اور مسلم امہ کے اتحاد کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔

اسحاق ڈار کا خطاب

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں تجویز دی ہے کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی وزرائے خارجہ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں جمع ہیں تاکہ ایک اور غیر قانونی اسرائیلی حملے پر غور کر سکیں جو ایک برادر اور خودمختار ریاست پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض اس حقیقت سے کہ ہمیں بار بار ایسے اجلاس بلانے پڑ رہے ہیں، یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان سب سے سخت الفاظ میں ریاست قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اشتعال انگیز اور غیر قانونی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ حملہ بلا جواز ہے اور علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق کر رہا ہے، اسرائیل نے ایک ایسی ریاست کو نشانہ بنایا جو امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر فلسطین میں جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جارحانہ سوچ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کو بے نقاب کرتا ہے، اسرائیل کے یہ اقدامات اس کے جارحانہ عزائم اور عالمی نظام کو تباہ کرنے کے خطرناک ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو برس میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اس کی انتہا پسند پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اسرائیلی جارحیت اب خطے کے دیگر ممالک تک پھیل چکی ہے، جس سے ہر صورت روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عرب و اسلامی دنیا کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان نے قطر کے عوام اور حکومت سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، قطر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

اسحاق ڈار نے قطر کے امن مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر کو نشانہ بنانا دراصل سفارت کاری اور ثالثی کے عمل پر حملہ ہے، پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے میں کردار ادا کیا، تاکہ اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی سطح پر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے، اسرائیلی عزائم کی نگرانی اور اس کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب-اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

اسحاق ڈار کی ملیشیا کے ہم منصب سے ملاقات

علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دوحہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی  ملاقات ہنگامی بنیاد پر ہونے والے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے ضمن میں ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے قطر اور دیگر مسلمان ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے مذکورہ ممالک خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کو بروقت اور ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

شہباز شریف کی قطر روانگی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

September 15, 2025

آزاد کشمیر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد نے 2000 پولیس اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *