نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان اور وزیرِ دفاع یشار کو وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں خوش امدید کہا۔ دونوں ممالک کے وفود نے اعلی سطحی سٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل کے تحت پہلی مرتبہ اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے پر غور کیا گیا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترک قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔
یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان استحکام، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
دیکھیں: شہباز شریف کی ترکیہ اور ایران کے صدور سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															