اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

لائبہ خان نے شوہر جواد سے پہلی ملاقات اور محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

اداکارہ لائبہ خان نے شوہر جواد کی امریکہ میں ٹیکسی چلانے سے لے کر کامیاب بزنس مین بننے تک کی جدوجہد اور اپنی محبت کی کہانی بیان کر دی
اداکارہ لائبہ خان نے شوہر جواد کی امریکہ میں ٹیکسی چلانے سے لے کر کامیاب بزنس مین بننے تک کی جدوجہد اور اپنی محبت کی کہانی بیان کر دی

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کا اپنے شوہر جواد کے ساتھ پہلی ملاقات اور مدینہ منورہ میں سادگی سے نکاح کا انکشاف

March 2, 2026

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے پہلی بار اپنے شوہر جواد کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات، محبت اور شادی کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے اور جواد کے درمیان رابطے کا آغاز 2019 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر محض رسمی نوعیت کا تھا۔

اداکارہ کے مطابق جواد ہر سال انہیں باقاعدگی سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے رہے، تاہم ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات 2022 میں ایک تقریب کے دوران ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو بہتر طور پر جانا۔ لائبہ خان نے بتایا کہ یہ دوستی وقت کے ساتھ اعتماد اور محبت میں بدلی، جس کے بعد جواد نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والدین کو جواد کی شخصیت بے حد پسند آئی اور دونوں نے 2024 میں مدینہ منورہ کی پاک سرزمین پر سادگی کے ساتھ نکاح کیا۔

لائبہ خان نے اپنے شوہر کی ماضی کی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جواد کا تعلق فارمیسی کے شعبے سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جواد نے امریکہ میں ٹیکسی چلانے سمیت مختلف محنت طلب ملازمتیں کیں اور اپنی سخت محنت کے بل بوتے پر آج وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بن چکے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کو ایک سادہ مزاج، خاندانی اور بے حد تعاون کرنے والا انسان قرار دیا جو ان کے لیے ہر موڑ پر مضبوط سہارا ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ لائبہ خان نے ابتدائی طور پر اپنے شوہر کی شناخت کو نجی رکھا تھا، تاہم اب انہوں نے اپنی شادی اور ہلدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: انقلاب سے انجام تک: آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی، اقتدار اور متنازع وراثت

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *