"> ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان - HTN Urdu ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان

مندانا کریمی نے بھارت سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کسی قسم کی سپورٹ نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے انتقال کے بعد بھارت میں لوگ سڑکوں پر نکل کر ماتم کر سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکیں۔
ایرانی اداکارہ

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ ایک جگہ محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو بھی ان کے پتے کا علم نہیں ہے۔

May 13, 2026

ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 9 سے شہرت پانے والی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اداکارہ نے 18 برس کی عمر میں ایران چھوڑ کر بھارت میں اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اب امریکہ اور ایران کے حالیہ تنازع اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد انہوں نے بھارت چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے مندانا کریمی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھارت کو اس طرح الوداع کہیں گی۔ انہوں نے ممبئی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے اسے چھوڑنے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک نئی شروعات ہوگی تاہم انہوں نے اپنی اگلی منزل کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا۔

مندانا کریمی نے بھارت سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کسی قسم کی سپورٹ نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے انتقال کے بعد بھارت میں لوگ سڑکوں پر نکل کر ماتم کر سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکیں۔ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ ایک جگہ محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو بھی ان کے پتے کا علم نہیں ہے۔

اداکارہ پر 10 سال قبل ایران میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے باعث وہ اپنے آبائی وطن واپس نہیں جا سکتیں۔ وہ گزشتہ 6 سالوں سے بالی وڈ فلموں میں اداکاری چھوڑ چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اب میڈیا کے ذریعے ایرانیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مندانا کی پیدائش اور پرورش ایران میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی 18 سال گزارے تھے۔

دیکھئیے:تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ وجے کی حلف برداری: اداکارہ تریشا کی ذومعنی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *