ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قافض افواج کی حراست میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، حکومت اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں سے متعلق دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے میں ہیں، سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی حراست میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، توقع ہے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے، مقامی قانونی طریقۂ کار کے تحت سابق سینیٹر مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سابق سینیٹر مشتاق احمد کیخلاف ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ پہلے مرحلے میں جہاز سے اترنے والے پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی ممکن بناچکی ہے، پاکستان نے ان برادر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے شہریوں کی واپسی میں تعاون فراہم کیا۔
دیکھیں: اسرائیلی حملے کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا رواں دواں، سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200 گرفتار