بنگلہ دیش مستفیض الرحمان جنہیں حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالا کیا گیا تھا، اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے رجسٹر ہو گئے ہیں۔ شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے مستفیض الرحمان سمیت آٹھ بنگلہ دیشی کرکٹرز نے لیگ میں حصہ لینے کے لیے اندراج کرا لیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے میں ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔ کھلاڑی ڈرافٹ یا براہ راست نیلامی کے ذریعے ٹیموں کا حصہ بن سکیں گے۔ اس حوالے سے تمام فرنچائزز کے مالکان سے مشاورت بھی جاری ہے۔
Batters better shake carefully… its going to Fizz in the #NewEra 🥤
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 6, 2026
Mustafizur Rahman joins HBL PSL 11! pic.twitter.com/xM385eWRXC
مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 کے سیزن سے باہر کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب وہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا نیا موقع تلاش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جو لیگ میں ایک نئی رونق اور مقابلے کی فضا لے کر آئے گا۔
دیکھیں: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان