خبریں - Page 454 of 681 - HTN Urdu

Home » خبریں

Recent News

خطبہ حجۃ الوداع میں نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پر، کسی عجمی کو عربی پر، کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں، سوائے تقویٰ کے۔ علما کے مطابق اگر آج اسلام کے نام پر ایسے قوانین نافذ کیے جائیں جو انسانوں کے درمیان امتیاز کو فروغ دیں تو یہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کی روح کے خلاف ہے بلکہ رسول اکرم ﷺ کے اس بنیادی پیغام کی بھی نفی ہے۔

January 25, 2026

سنٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے بعد تین دہشتگرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

January 25, 2026

حکام کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے اس مؤقف کو مزید تقویت دیتا ہے کہ سرحد پار سے آنے والے عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے یاد دلایا کہ حالیہ عرصے میں بنوں، اسلام آباد اور وانا سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والے خودکش حملوں میں بھی حملہ آور غیر ملکی شہری تھے، جو سرحد پار دہشت گردی کے خدشات کی واضح تصدیق ہے۔

January 25, 2026

سوال کے راستے میں کلٹ آ جائے تو مسافت طویل تو ہو سکتی ہے ، سفر ختم نہیں ہوتا۔ سوال منزل پر پہنچا اور اس نے ذہنوں پر دستک دی کہ اگر امریکہ ہی انہیں نکالنے کی سازش میں ملوث تھا تو اوورسیز انقلابی جن کے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے ، ایک آدھ مظاہرہ واشنگٹن یا نیو یارک میں امریکہ کے خلاف کیوں نہیں کر لیتے؟ ہیجان پیدا اکرنے کے لیے کیا پاکستان ہی آسان شکار نظر آتا ہے۔

January 25, 2026

ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو وسعت دینے اور معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بنگلہ دیش، جو دنیا کے بڑے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس برآمد کنندگان میں شمار ہوتا ہے، افغان کپاس کی ٹیکس فری درآمد سے اپنی صنعت کو مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، جبکہ افغانستان کے لیے یہ فیصلہ زرِ مبادلہ کے حصول اور کسانوں کے لیے نئی منڈیوں کے کھلنے کا باعث بنے گا۔

January 24, 2026

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 61 افراد ہلاک اور 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

January 24, 2026

مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں اور تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کردیا گیا۔

January 24, 2026

ماہرین کے مطابق 7 ارب ڈالر کا یہ ریلوے منصوبہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط کرے گا۔ قازقستان جیسے توانائی اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک کے لیے یہ راہداری تیل، گیس، گندم اور دیگر اشیاء کی برآمدات کو آسان بنا سکتی ہے، جبکہ پاکستان کو ٹرانزٹ فیس، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

January 24, 2026

2024 کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر رہا تھا، جبکہ 2021 میں اسکاٹ لیںڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

January 24, 2026

شدت سے احساس ہوتا ہے کہ قائدین پاکستان نے بڑی دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور الگ وطن بنا دیا ورنہ پاکستان کے پچیس کروڑ مسلمان بھی ہندوستان میں بری طرح پس رہے ہوتے۔ سچ یہ ہے کہ بی جے پی اور نریندر مودی جیسے لیڈروں نے نظریہ پاکستان اور قائداعظم کے ویژن کو عملاً درست ثابت کر دیا ہے۔ پاکستان میں اگر کسی کو معمولی سا شک بھی تھا تو پچھلے چند برسوں میں وہ دور ہوگیا۔

January 24, 2026

ایچ ٹی این ورلڈ کے لیے سائن اَپ کریں

بریکنگ نیوز الرٹ

درست وقت میں بریکنگ نیوز alerts حاصل کریں اور دنیا بھر کی اہم ترین خبروں سے آگاہ رہیں۔

سائن اپ کرکے، آپ ہماری پرائیویسی پالیسی سے متفق ہوتے ہیں۔