وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 عسکریت پسند ہلاک

سنٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے بعد تین دہشتگرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
سنٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے بعد تین دہشتگرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

سنٹرل کرم میں سکیورٹی فورسز نے شدید موسمی حالات کے باوجود انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک کر دیے، اسلحہ برآمد اور علاقے میں تلاشی جاری ہے۔

January 25, 2026

سخیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں علی الصبح سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

تاہم سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ شدید موسمی حالات، ریکارڈ توڑ برف باری کے باوجود فورسز کے جوانوں نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ شدید موسم کی پرواہ کیے بغیر جارحانہ حکمت عملی اور کڑی نگرانی کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپریشن کی مزید تفصیلات کے مطابق،ہلاک شدہ دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی دہشتگرد یا ان کا کوئی ہمنوا وہاں موجود نہیں ہے۔ مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی تعریف کی ہے اور انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

دیکھیں: بنگلہ دیش اور افغانستان آپس میں کپاس اور ادویات کی ٹیکس فری تجارت کریں گے

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *