اداکار نے صنم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے آپ پر بے حد فخر ہے کہ آپ نے 79 ویں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چل کر پاکستان کی نمائندگی کی
افغان طالبان کے اعلیٰ ترین ضلعی پولیس چیف کے قریبی رشتہ دار کی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاکت نے کابل انتظامیہ کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بدخشاں تاریخی طور پر ہمیشہ سے آزادی کی جدوجہد اور مزاحمت کا گہوارہ رہا ہے، اور اب طالبان کے رویوں نے چھری ہڈی تک پہنچا دی ہے جس کے نتیجے میں عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیر متزلزل رہا ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ بحران میں اسلام آباد کے متوازن اور نپے تلے سفارتی کردار کو مسلم امہ سمیت عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان سے افغان مہاجرین کی زبردستی واپسی کے عمل میں تیزی آ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز مزید 5 ہزار 363 افغان شہریوں کو تورخم اور اسپن بولدک کے راستے واپس بھیج دیا گیا۔
باجوڑ حملے میں افغان عسکریت پسندوں کی شمولیت اور یورپی یونین کی لیک شدہ خفیہ رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے زیرِ سایہ افغانستان اس وقت نہ صرف جنوبی ایشیا کے امن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔