پشاور میں ہنگو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 2 افسران سمیت پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

September 21, 2026

ضلع کرم میں سکیورٹی آپریشن کے دوران افغان نژاد عسکریت پسند ڈاکٹر عبیداللہ سعید بدری ساتھیوں سمیت مارا گیا، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

September 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ہنگو آپریشن کے شہدا کی نماز جنازہ ادا، جسد خاکی آبائی علاقوں کو  روانہ

پشاور میں ہنگو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 2 افسران سمیت پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ہنگو شہدا کی نماز جنازہ پشاور میں ادا

پشاور میں ہنگو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

September 21, 2026

پشاور میں ہنگو میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہدا کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

شہدا میں 2 افسران بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔

کیپٹن ابوذر فاروق کی عمر 23 سال اور تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا۔ لیفٹیننٹ شیراز بابر کی عمر 22 سال اور تعلق ضلع چکوال سے تھا۔ دونوں افسران فائرنگ کے دوران اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔ انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 ستمبر کو ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری رہا۔

دیکھیے: ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید

متعلقہ مضامین

ضلع کرم میں سکیورٹی آپریشن کے دوران افغان نژاد عسکریت پسند ڈاکٹر عبیداللہ سعید بدری ساتھیوں سمیت مارا گیا، جس سے سرحد پار دہشت گردی کے روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

September 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *