آئی سی سی کی تازہ جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی سے پانچویں نمبر پر چلی گئی، پاکستان کے کل پوائنٹس 3465 ہیں۔
بھارت کی ٹیم 4471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، نیوزی لینڈ 4160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 3473 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، سری لنکا کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 4009 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 2775 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، افغانستان کی ٹیم 2279 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے، انگلینڈ کی آٹھویں پوزیشن ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم2662 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پا کر 9ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
اس وقت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز جاری ہے جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت کر سیریز برابر کر دی ہے۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔
دیکھیں: آئمہ بیگ کے “پراسرار” شوہر کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں