پاکستان نے سابق امریکی سفیر برائے جاپان رحم ایمانویل کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رحم ایمانویل نے 12 اکتوبر 2025 کو ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کو تجارتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لیے بھاری رقم دی ہے۔
پاکستان نے واضح انداز میں کہا کہ رحم ایمانویل کا یہ بیان ملک دشمن عناصر کی جانب سے چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم کا تسلسل ہے، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر کمزور کرنا اور پاک امریکا تعلقات میں تناؤ پیدا کرنا ہے۔
🚨 Former US Ambassador to Japan EXPOSES Donald Trump
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) October 15, 2025
“President Trump has thrown away the relationship with India because of his EGO and some MONEY from Pakistan that was PAID to his SON.” pic.twitter.com/ub2FPdx4Ch
ماہرین کے مطابق رحم ایمانویل جو بھارت کے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں اب کھل کر بھارتی بیانیے کو پھیلانے لگ گئے ہیں۔ ان کے حالیہ بیانات پاکستان کے خلاف جاری پراکسی پروپیگنڈا مہم کی عکاسی کرتے ہیں، جسے میگا ڈیجیٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پھیلا رہے ہیں۔
سفارتی ماہرین کے مطابق بھارت اس وقت امریکا پاکستان کی قربت اور ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنہائی کا شکار ہے، اب پاکستان اور امریکی صدر ٹرمپ دونوں کے خلاف ایک منظّم مہم اور رحم ایمانویل کے بیانات چلا کر اپنی سفارتی ناکامیوں اور تنہائی کو دور کرنا چاہتا ہے۔
پاکستانی موقف کے مطابق رحم ایمانویل کا ماضی موقع پرستی، تنازعات اور شکاگو میں ان کی متنازع میئر شپ سے بھرا ہوا ہے، جس وجہ سے ان کے بیانات کو وقعت ہی نہیں دی جارہی۔
ذرائع کے مطابق ایک منظّم نیٹ ورک مغربی ممالک میں پاکستان کے خلاف قراردادیں اور میڈیا بیانیے تشکیل دے رہا ہے۔ اس قسم کے پروپینگنڈے درحقیقت انسانی حقوق یا جمہوریت کے بجائے سیاسی مفادات اور پاکستان دشمنی میں چلائی جا رہی ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا تھا پاکستان کی خارجہ پالیسی امن و امان اور بین الاقوامی تعلقات پر مبنی ہے اور دنیا بھر میں سفارتی پر پاکستان کا گہرا اثر و رسوخ ہے جبکہ دوسری جانب بھارت اربوں ڈالر خرچ کر کے عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتا ہے۔ مگر ہر مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کے خلاف منظّم پراپیگنڈا مہم جنگ کی ایک تازہ کڑی ہے۔ اس کے باوجود امریکی پالیسی ساز ادارے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کر رہے ہیں اور بھارتی ایما پر جعلی بیانیوں کو مسترد کر رہے ہیں۔
سفارتی مبصرین کے مطابق رحم ایمانویل کے یہ الزامات درحقیقت بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور عالمی سطح پر تنہائی کی عکاسی کرتے ہیں، جو اب حقائق کے بجائے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔
دیکھیں: اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے کشمیر پر بیانیے کو پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا