خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں افغان شہری سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

August 12, 2026

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔

August 12, 2026

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔

August 12, 2026

پاکستان نے دفاعی چیمپئین جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر نئے سائیکل کا فاتحانہ آغاز کر لیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

October 15, 2025

لاہور: قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست دے کر جیت حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

چوتھا روز

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 16 کے انفرادی اسکور سے ٹونی ڈی زورزی اور 29 رنز سے ریان رکلٹن کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا مگر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ڈی زورزی کو ایل بی ڈبلیو کر کے کامیابی حاصل کرلی۔

ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کی کوشش کی مگر بریوس 54 رنز پر بولڈ ہو گئے، ان کے آؤٹ ہوتے ہی پروٹیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تیسرا روز

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 269 رنز بنائے تھے، جس کے بعد پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
ڈی زورزی 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر سب سے آگے رہے جبکہ دوسری جانب نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں امام الحق اور شان مسعود خاطر بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ امام الحق صرف 13 اور شان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے 42 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے، تاہم باقی بلے باز بھی کوئی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

دوسرا روز

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 378 رنز پر مکمل کی۔ محمد رضوان نے 75، امام الحق نے 93، شان مسعود نے 76 اور سلمان علی آغا نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

پہلا روز

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق محض 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، تاہم امام الحق اور شان مسعود نے زبردست بیٹنگ کی۔

کپتان شان مسعود نے میچ کے آغاز پر کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ایک بڑا موقع ہے اور ہماری ٹیم کے اسپنرز میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

دیکھیں: انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت میں صفائی کے انتظامات کی قلعی کھول دی

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں افغان شہری سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

August 12, 2026

بنوں میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا، قبضے سے کابل انتظامیہ کا سرکاری اسلحہ لائسنس برآمد۔

August 12, 2026

پاکستان نے مالی شفافیت سے متعلق امریکی رپورٹ اور بھارتی میڈیا کے منفی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اسے داخلی معاملہ قرار دیا ہے۔

August 12, 2026

بدخشاں میں طالبان فورسز اور جمعہ خان فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے، جبکہ صوبائی گورنر ہاؤس کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *