فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے گفتگو کتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند قوم ہے اور امن چاہتی ہے تاہم اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ کیے بغیر۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو جواب بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا مئی 2024 میں پاکستان نے دیا تھا۔
ایوانِ صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر توکل و بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی گئی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح کو اللہ کی نصرت اور قومی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو سر فخخر سے بلند کیا ہے۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے غزوۂ اُحد کی مثال پیش کرتے ہوئے صبر، استقامت اور ایمان کی اہمیت پر بھی گفگتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی درحقیقت اللہ کی مدد و نصرت اور پاکستانی عوام کے اتحاد کی بدولت ہے۔
منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت سمیت سرکاری شخصیات موجود تھیں۔ مذکورہ تقریب اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ پاکستان کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دیکھیں: ترکی نے دہلی دھماکے سے متعلق بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کر دیے