پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے تین ون ڈے میچز میں وہی پاکستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شاہین آفریدی کی کارکردگی اور تجربے کو سامنے رکھتے ہوٗے کیا گیا ہے۔
.@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain 🇵🇰
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025
He is set to lead the team in the upcoming ODI series 🆚 South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w
سیریز کا شیڈول
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز 4 سے 8 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آبد میں کھیلی جائے گی۔
دیکھا جاٗے تو شاہین آفریدی نے اب تک 66 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 249 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ مجموعی طورپر انہوں نے 249 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔
دیکھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے