پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی مضبوط کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔ ٹیم نے 154 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ حیدرآباد کی جانب سے آصف محمود نے 4 اور محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ صائم ایوب 35 اور معاذ صداقت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ گلین میکسویل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حیدرآباد کنگز مین کی مسلسل فتوحات ٹیم کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
دیکھئیے:پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں تاریخی فتح، ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست