"> پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی برقرار، ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست، ٹاپ پوزیشن مستحکم - HTN Urdu پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی برقرار، ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی برقرار، ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست، ٹاپ پوزیشن مستحکم

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر اپنی پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر اپنی پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھی۔ زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196 رنز بنائے اور بعد میں ملتان کو 172 رنز تک محدود رکھا

April 13, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پانچویں کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس 68 اور محمد حارث 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ فرحان یوسف نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

197 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ شان مسعود 35 اور جوش فلپس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ٹیم ہدف تک نہ پہنچ سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے باعث ملتان کی بیٹنگ لائن دباؤ میں رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ پشاور زلمی 6 میچز میں 5 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کی ایک اور فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *