چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کو بین الاقوامی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہدف ہے۔ تفصیلات کے موقع پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے روڈ شو کے موقع پر چیئرمین محسن نقوی، رمیز راجہ، وسیم اکرم اور سلمان نصیر نے گفتگو کی۔ سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور لارڈز میں اس تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے اور لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور تجربے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو پاکستانی عوام اور کرکٹ کے شائقین کے لیے باعثِ فخر ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ لیگ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرتی ہے اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔
دیکھیں: بھارت کو دلائل کے میدان میں بھی شکست؛ بھارتی وفد آکسفورڈ یونین میں ہونے والے مباحثے سے فرار