مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ساٹھ سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا؛فوٹوگرافرز کی بدتمیزی پر سلمان خان شدید برہم

اسپتال کی حساس حدود کے باہر فوٹوگرافرز سلمان خان کو تصاویر کے لیے مسلسل پکار رہے تھے، جس پر اداکار نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے غصے کے اشارے کیے۔
سلمان خان غصہ

میں نے ہمیشہ اس پریس کا ساتھ دیا، ان سے بات چیت کی اور ان کے روزگار کا خیال رکھا، لیکن اگر یہ لوگ میرے درد اور نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو یہ شرمناک ہے۔

May 20, 2026

ممبئی: بالی وڈ کے سمارٹ اسٹار سلمان خان ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر پاپارازیز (فوٹوگرافرز) کے نامناسب رویے پر شدید برہم ہو گئے۔ سخت سکیورٹی کے حصار میں اسپتال سے باہر آتے ہوئے جب فوٹوگرافرز نے اونچی آوازوں میں تصویر کشی کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تو اداکار نے نہ صرف موقع پر اپنے غصے کا اظہار کیا بلکہ بعد میں سوشل میڈیا پر پے در پے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے میڈیا انڈسٹری کو کھری کھری سنا دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کی حساس حدود کے باہر فوٹوگرافرز سلمان خان کو تصاویر کے لیے مسلسل پکار رہے تھے، جس پر اداکار نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے غصے کے اشارے کیے۔

اس واقعے کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتہائی جذباتی اور غصیلی پوسٹس کیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے ہمیشہ اس پریس کا ساتھ دیا، ان سے بات چیت کی اور ان کے روزگار کا خیال رکھا، لیکن اگر یہ لوگ میرے درد اور نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو یہ شرمناک ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی انسان کی زندگی سے زیادہ ایک تصویر اہم ہوتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد اسپتال میں ہو تو کیا میں وہاں آ کر ایسا تماشا لگاؤں گا؟

اپنی آخری پوسٹ میں بالی وڈ اسٹار نے پاپارازیز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میں 60 سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا، یہ بات اچھی طرح یاد رکھ لینا۔’ انہوں نے غصے اور طنز کے ملے جلے انداز میں مزید لکھا کہ ‘زیادہ سے زیادہ کیا کرو گے، جیل میں ڈالو گے؟ ہا ہا!’

سلمان خان کی ان پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اسپتال جیسے حساس مقامات پر شوبز شخصیات کی پرائیویسی کا احترام نہ کرنے پر پاپارازیز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دیکھئیے:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ؛ ملزم عمر حیات کو سزائے موت اور 24 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

November 15, 2026

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *