غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

ثمر خان کا تاریخی کارنامہ، آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں

یہ مہم تقریباً 300 کلومیٹر طویل تھی، جو شدید سردی اور برفانی طوفانی حالات میں ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل کی گئی۔ چیلنج کا آغاز سویڈن سے ہوا اور اختتام ناروے میں ہوا۔
ثمر خان کا کارنامہ

اس مہم کے دوران درجہ حرارت منفی درجنوں ڈگری تک گر گیا، جبکہ کھلاڑیوں کو برفانی میدانوں، تیز ہواؤں اور محدود وسائل کے ساتھ کئی روز تک سفر کرنا پڑا

April 5, 2026

اسلام آباد: پاکستانی خاتون ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آرکٹک میں منعقد ہونے والا انتہائی مشکل “فیل راؤن پولر چیلنج” کامیابی سے مکمل کر لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ مہم تقریباً 300 کلومیٹر طویل تھی، جو شدید سردی اور برفانی طوفانی حالات میں ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل کی گئی۔ چیلنج کا آغاز سویڈن سے ہوا اور اختتام ناروے میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس مہم کے دوران درجہ حرارت منفی درجنوں ڈگری تک گر گیا، جبکہ کھلاڑیوں کو برفانی میدانوں، تیز ہواؤں اور محدود وسائل کے ساتھ کئی روز تک سفر کرنا پڑا، جسے دنیا کے مشکل ترین ایڈونچر چیلنجز میں شمار کیا جاتا ہے۔

ثمر خان نے کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کارنامہ ان تمام لوگوں کیلئے جواب ہے جو سمجھتے تھے کہ وہ یہ نہیں کر سکتیں۔ “میں نے ثابت کیا کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے اپنی کامیابی پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران انہیں سخت موسمی حالات، جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا، مگر عزم اور حوصلے سے یہ چیلنج مکمل کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کیلئے اعزاز ہے بلکہ خواتین کی صلاحیتوں اور ایڈونچر اسپورٹس میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت کی بھی عکاس ہے۔

دیکھئیے:ورلڈ اسکواش کوالیفائرز: پاکستان کے عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *