رمضان ٹرانشمیشن میں اپنی صلاحیتوں اور معصومانہ شرارتوں سے کافی شہرت رکھتے تھے

September 15, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

September 15, 2025

معاشی تھنک ٹینک نے معاشی بحالی و استحکام کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کردی

September 15, 2025

اسی طرح شیراز نے مقامی آبادی کے لیے ایک فری ایمبولینس فراہم کی ہے، جو دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولتوں تک فوری رسائی میں مددگار ثابت ہوگی۔

September 15, 2025

چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

September 15, 2025

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

چالیس ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر غائب ہوگئے: سردار یوسف

سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا

1 min read

سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا

وفاقی وزیر نے نے بتایا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں

July 16, 2025

سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنےکے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب زائرین مخصوص رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔

اب تک 1400 سے زائد کمپنیوں نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

وفاقی وزیر نے نے بتایا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں ۔ پرانا قافلہ سا لار نظام جلد ختم ہو جائے گا، خواہش مند کمپنیاں وزارت کے ساتھ فوری رجسٹرڈ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا نظام منظور کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت نے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ سکیورٹی کلیئر کرنے والی 585 کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل فوری مکمل کرتے ہوئے اپنی دستاویزات 31جولائی سے قبل وزارت کو ارسال کریں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دوسرے اشتہار کے ذریعے نئی درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں جس کے تحت وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آپریٹر کام کرنے کی خواہش مند کمپنیاں 10 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج و عمرہ کے ساتھ زائرین کی ذمہ داری بھی وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں عراق و شام و ایران جانے والے زائرین کے لیے خاص نظام نہیں ہوتا تھا ۔ زائرین کو منظم کرنے کی منظوری سال 2021میں دی گئی تاہم گذشتہ دورِ حکومت میں اس پر قابل ذکر پیشرفت نہ ہو سکی۔

دیکھیں: غلام خان بارڈر کو پندرہ روز کی بندش کے بعد آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا

متعلقہ مضامین

رمضان ٹرانشمیشن میں اپنی صلاحیتوں اور معصومانہ شرارتوں سے کافی شہرت رکھتے تھے

September 15, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف آج 15 ستمبر 2025 کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

September 15, 2025

معاشی تھنک ٹینک نے معاشی بحالی و استحکام کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کردی

September 15, 2025

اسی طرح شیراز نے مقامی آبادی کے لیے ایک فری ایمبولینس فراہم کی ہے، جو دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولتوں تک فوری رسائی میں مددگار ثابت ہوگی۔

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *