مستونگ بلوچستان : مستونگ کےعلاقہ کلی پسند خان میں دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
حالیہ دنوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے پاک آرمی کے میجرز




حملے کے دوران مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دیکھیں: کے پی کے: سال کے پہلے سات ماہ میں ہونے والے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کی رپورٹ جاری