اسلام آباد:آج دینا بھر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا ریاستِ پاکستان سید علی گیلانی کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
سید علی گیلانی کی پاکستان سے محبت ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی آزادی کے لئے وقف کر رکھی تھی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی سید علی گیلانی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ظالم قوتوں کا مقابلہ کیا، انکی زندگی کشمیری عوام اور کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا سید علی گیلانی کے افکار و نظریات کشمیری عوام کے لیے بطورِ میراث ہے “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا یہ نعرہ آج بھی کشمیریوں کی زبان پر جاری و ساری ہے۔
دیکھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے 25 کتابیں کالعدم قرار دے دی گئیں