امریکی صحافی کے اغواء پر سابق طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا

امریکہ کی وفاقی عدالت نے سابق طالبان کمانڈر حاجی نجیب اللہ کو امریکی صحافی ڈیوڈ روڈ کے اغواء اور امریکی فوجیوں پر حملوں کے جرم میں 42 سال قید کی سزا سنا دی ہے، ملزم کو 2020 میں یوکرین سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان کے معدنی وسائل پر امریکی نظریں، علاقائی عسکریت پسندی خطرہ قرار، امیر جہانگیر

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
مغربی پراپیگنڈا مسترد: پاکستان کا سفارتی کردار ہی عالمی جنگ کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ

امریکی مؤرخ اسٹیفن کوٹکن کا ایران۔ پاکستان جوہری دعویٰ من گھڑت اور تضادات کا شکار ہے؛ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے فعال سفارتی اور معتبر مصالحتی کردار نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بڑی عالمی جنگ سے محفوظ رکھا ہے۔
واشنگٹن میں اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مابین واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں تجارت، سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مارکو روبیو کے بیان کی بھارتی تحریف بے اثر؛ پاکستان کے خلاف نئی دہلی کا سفارتی دباؤ ناکام

امریکی سینیٹر مارکو روبیو کے ریمارکس کو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے مسخ کر کے اپنے حق میں پیش کرنے کی تشہیری مہم عالمی سطح پر ناکام ہو گئی ہے۔
متوقع امریکہ ایران معاہدہ؛ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکہ ایران معاہدے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ آج متوقع؛ امریکی وزیرِ خارجہ کا اہم اعلان

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے آج ہی معاہدہ طے پانے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت ساٹھ روزہ جنگ بندی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی متوقع ہے۔
اسرائیل نواز ایجنڈے کو پاکستان پر مسلط کرنے کی امریکی کوشش ناکام

ایران کشیدگی کو ابراہیم معاہدوں کے تحت اسرائیل نواز ایجنڈے سے جوڑنے کی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی کوششیں پاکستان کے اصولی مؤقف کے سامنے ناکام ہو گئی ہیں۔
امریکہ اور ایران تاریخی امن فریم ورک پر متفق، اعلان کل متوقع

فیلڈ مارشل کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں امریکہ اور ایران ایک تاریخی امن فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کر لی، جسے شفافیت اور ادارہ جاتی مکالمے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔